ڈیوڈ گوزک کی بائبلی تفسیر کے مطالعے کیلئے خوش آمدید
بہت سالوں تک آیت بہ آیت بائبل کی کتب میں سے سکھاتے ہوئے مَیں نے اپنے تدریسی نوٹس تیار کئے۔ کچھ غیر متوقع واقعات کے ایک سلسلے کے ذریعے مَیں نے جانا کہ مَیں نے اپنے لیے جو تدریسی نوٹس تیار کئے ہیں وہ بہت سارے لوگوں کے لیے بائبل کی تفسیر کے طور پر مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
بائبلی تعلیم کے وسائل بالکل مفت
بیس سالوں سے زیادہ عرصے سے بائبلی تدریس کے لیے یہ وسائل آن لائن رہے ہیں اور یہ ہمیشہ ہی مکمل طور پر مفت دستیاب رہے ہیں۔ اگر آف لائن مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تو آپ بائبلی کتب پر میری اِس تفسیر کو کتابی شکل میں خرید سکتے ہیں۔ آپ اپنے سمارٹ فون اور ٹیبلٹ پر استعمال کرنے کے لیے Logos بائبل سوفٹ وئیر، The WordSearch بائبل سوفٹ وئیراور The Mantisایپ پر اور اِس کے علاوہ Kindle ڈیوائسس پر استعمال کرنے کے لیے بھی میری اِس تفسیر کو خرید سکتے ہیں۔
اگر آپ متن، آڈیو یا ویڈیو کی صورت میں میری اِس تفسیر کو مددگار پاتے ہیں توآپ خُدا کی بڑھائی اور جلال کے لیے میری محبت اور میرے جذبے کا کسی حد تک تجربہ کریں گے اور اِس بات کا بھی کہ کس طرح خُداوند یسوع مسیح نے اپنی ذات اور اپنے منصوبے کو ہمیشہ قائم رہنے والے اپنے کلام کے ذریعے سے ظاہر کیا۔